Friday , October 19 2018
Home / عرب دنیا / نواز شریف معاملے کی سماعت ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

نواز شریف معاملے کی سماعت ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد11 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو معزول وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف بدعنوانی سے متعلق معاملات کی سماعت ایک ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی قیادت والی دو رکنی بنچ نے اتوار کے روز یہ حکم دیا۔ عدالت نے مسٹر شریف اور ان کی بیٹی مریم کو لندن جانے کی بھی اجازت دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ جولائی میں شریف کو وزارت عظمی کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔ اسکے بعد ستمبر میں قومی احتساب عدالت نے شریف اور ان کے خاندان کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت مکمل کرنے چھ ماہ کے وقت کی حدمقرر کی تھی لیکن یہ حد مارچ میں دو ماہ اور مئی میں ایک ماہ کیلئے بڑھادی گئی جس کی میعاد بھی اتوار کو ختم ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT