Monday , December 18 2017
Home / پاکستان / نواز شریف نواز مسلم لیگ کے آئندہ صدرمتوقع

نواز شریف نواز مسلم لیگ کے آئندہ صدرمتوقع

اسلام آباد ۔ /22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت انتخابات اصلاحی بل سینٹ میں منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی جس کے ذریعہ برطرف وزیراعظم نواز شریف کے برسراقتدار پارٹی کے صدر بننے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کو قومی اسمبلی رکن بننے کے نااہل قرار دیا تھا ۔ قبل ازیں پاکستان کی سپریم کورٹ نے /28 جولائی کے پناما پیپرس اسکینڈل مقدمہ میں اپنے فیصلہ میں انہیں نااہل قرار دیا تھا ۔ 67 سالہ قائد صدر پاکستان مسلم لیگ نواز پارٹی کے صدر کی حیثیت سے بھی اس تاریخی فیصلہ کے تحت نااہل قرار پاتے ہیں ۔ لیکن پاکستانی سینٹ کے آج کے اجلاس میں مجوزہ ترمیم کی تائید میں 38 ارکان مقننہ نے اور مخالفت میں 37 ارکان مقننہ نے رائے دی ۔ اس طرح حکومت ایک ووٹ کی اکثریت سے یہ بل منظور کروانے میں کامیاب ہوگئی ۔ روزنامہ ایکسپریس ٹریبیون نے اس کی اطلاع دی ہے کہ نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے دوبارہ صدر بنائے جاسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT