Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / نواز شریف نے 1990 ء کے مقدمہ میں بیان قلمبند کرایا

نواز شریف نے 1990 ء کے مقدمہ میں بیان قلمبند کرایا

اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے 25 سال پرانے کرپشن کیس میں اپنا بیان قلمبند کرایا ہے۔ یہ معاملہ ممتاز سیاستدانوں میں آرمی کی جانب سے رقم کی مبینہ تقسیم سے متعلق ہے تاکہ مقتول سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 1990ء کے عام انتخابات میں شکست دی جاسکے۔ زائد از 14 کروڑ روپئے منتخب سیاستدانوں کو مبینہ طور پر دیئے گئے جن میں نواز شریف شامل ہیں جنہوں نے کوئی بھی رقم کے حاصل ہونے کو مسترد کردیا۔

TOPPOPULARRECENT