Friday , October 19 2018
Home / پاکستان / نواز شریف پر جوتا پھینکا گیا عمران خان نے مذمت کی

نواز شریف پر جوتا پھینکا گیا عمران خان نے مذمت کی

لاہور ۔ 11مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیراعظم نواز شریف پر لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا جو ان کے سینے پر لگا۔گڑھی شاہو میں سابق وزیراعظم نواز شریف جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تقریب میں شریک ہوئے اور جب وہ خطاب کے لئے ڈائس پر آئے تو ایک شخص نے ان کی جانب جوتا اچھالا جو ان کے سینے پر لگا۔جوتا اچھالنے والے شخص کو وہاں موجود افراد کو پکڑ لیا جسے تقریب سے باہر لے جایا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف پر جوتا پھیکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہیہ غیر اخلاقی عمل ہے۔فیصل آبادمیں عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوتے پھینکنا اور سیاہی پھینکنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں عام لوگوں سے بھی کہتا ہوں ایسے کام نہیں ہونے چاہیے۔ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوگئے تو فیڈریشن مضبوط ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT