Sunday , April 22 2018
Home / پاکستان / نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا رہا

نواز شریف پر جوتا پھینکنے والا رہا

لاہور ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مدرسہ کے ایک سابق طالب علم کو جس نے پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف پر گزشتہ ماہ جوتا پھینکا تھا، ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے منور حسین کو اُس کے دو ساتھیوں عبدالغفور اور محمد ساجد کو مابعد گرفتاری ضمانت فی کس 1,00,000 روپئے مالیت کے مچلکے پیش کرنے پر عطا کردی۔ جیل کے عہدہ دار نے کہا کہ مشتبہ ملزمین کو کوٹ لاکھپت جیل سے آج مچلکوں کی پیشکشی پر رہا کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT