Saturday , December 15 2018

نواز شریف پر سفری امتناع عائد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انسداد بدعنوانی ادارہ نے آج حکام سے کہا کہ معزول وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد کو اگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے سے روکا جاسکے۔ قومی احتساب بیورو نے اس ضمن میں وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست بھیجی ہے۔ وزارت کے عہدیداروں نے تصدیق کی کہ بیورو نے انہیں تحریری طور پر واقف کرایا کہ نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر کو ای سی ایل میں شامل کرنا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT