Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / نواز شریف کا آج سے سہ روزہ دورہ مالدیپ

نواز شریف کا آج سے سہ روزہ دورہ مالدیپ

اسلام آباد ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کل سے مالدیپ کے تین روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ ملک کے 52 ویں یوم آزادی تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یاد رہیکہ صدر مالدیپ عبداللہ یامین عبدالقیوم نے نواز شریف کو یوم آزادی تقاریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی جو 26 جولائی کو منعقد ہورہی ہے۔ تقاریب میں شرکت کے علاوہ نواز شریف صدر مالدیپ کے ساتھ مذاکرات میں بھی حصہ لیں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان متعدد یادداشت مفاہمت؍ معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے جو دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں باہمی تعاون پر مشتمل ہوں گے۔ دفترخارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان کے مالدیپ سے سفارتی تعلقات کا آغاز 26 جولائی 1966ء سے ہوا اور تب سے لیکر آج تک دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT