Saturday , November 25 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کا سیاسی مستقبل غیریقینی : زرداری

نواز شریف کا سیاسی مستقبل غیریقینی : زرداری

لاہور۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز پارٹی پارلمینٹیرینز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔ بلاول ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں آصف زرداری نے کہا کہ جب سے لاہور آیا ہوں یہاں پر گہما گہمی بڑھ گئی ہے، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں، کچھ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ ہم نے پچھلی دفعہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہم نے نواز شریف کا نہیں بلکہ حکومت کا ساتھ دیکر جمہوریت کو بچایا تھا۔ ملک کا جمہوریت کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہے اور نہ ہی کوئی راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی مگر ابھی کسی جماعت کے ساتھ مفاہمت کی بات قبل ازوقت ہے، کوئی پولیٹیکل فورس ختم نہیں ہو سکتی، نواز شریف کا گزشتہ چار سال میں طرز حکمرانی سیاسی نہیں تھا، میرے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا جبکہ ان کا دور بھی دیکھیں، اگر چار سال کے بعد آپ اپنے سگے بھائی کو بھی کال کریں گے تو وہ بھی کال نہیں اٹھائے گا۔ سابق صدر نے کہا کہ جلا وطنی کے وقت نواز شریف کے ساتھ تعلقات تھے، نواز شریف اور ان کے خاندان کا سیاسی مستقبل غیریقینی ہے۔ ہم ججس کی دماغی کیفیت کو نہیں جانتے شریف فیملی کے خلاف ابھی تو ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، وکلاء کیساتھ مشاورت کر کے ان کا جائزہ لیں گے۔کسی پارٹی سے معاہدے کا وقت گزر گیا، اب تو الیکشن سر پر کھڑے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT