Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / نواز شریف کو اڈیالا جیل بھیجنے کی تیاری ؟

نواز شریف کو اڈیالا جیل بھیجنے کی تیاری ؟

اسلام آباد۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج یہ دعویٰ کیا کہ بدنام زمانہ اڈیالا جیل میں ان (شریف) کا خیرمقدم کرنے کی پوری تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے الزام بھی عائد کیا کہ ان کے خاندان کے تجارتی معاملتوں کی تحقیقات کرنے کے لئے جس جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) کی تشکیل عمل میں آئی ہے اس کے تین ارکان ان (شریف) کے بدترین سیاسی مخالفین ہیں۔ 68 سالہ نواز شریف نے یہ ریمارکس اس وقت کئے جب وہ ایک احتسابی عدالت میں ان کے خاندان کی اوینفیلڈ املاک کے تعلق سے حاضر ہوئے تھے۔ نواز شریف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل کی صاف صفائی کی جارہی ہے، کیا وہ لوگ پہلے سے ہی یہ جانتے ہیں کہ یہاں ’’کوئی‘‘ آنے والا ہے؟ اڈیالا جیل کو جو راولپنڈی میں واقع ہے، ملک کی بدنام ترین جیل تصور کیا جاتا ہے جہاں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ اور لشکر طیبہ آپریشن کمانڈر ذکی الرحمن لکھوی کو بھی رکھا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT