Tuesday , December 11 2018

نواز شریف کو مدعو کئے جانے کا خیرمقدم : عمر عبداللہ

سرینگر ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے نریندر مودی کی جانب سے تقریب حلف برداری میں نواز شریف کے بشمول دیگر سارک قائدین کو مدعو کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ مودی نے سارک قائدین بالخصوص وزیراعظم پاکستان کو مدعو کرتے ہوئے غیرمعمولی اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ثمرآور مذاک

سرینگر ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمرعبداللہ نے نریندر مودی کی جانب سے تقریب حلف برداری میں نواز شریف کے بشمول دیگر سارک قائدین کو مدعو کئے جانے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ مودی نے سارک قائدین بالخصوص وزیراعظم پاکستان کو مدعو کرتے ہوئے غیرمعمولی اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ثمرآور مذاکرات کی یہ شروعات رہے گی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے بھی خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اچھی شروعات قرار دیا ہے۔ اعتدال پسند حریت کانفرنس سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین بامقصد مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

عمرعبداللہ نے جن کی نیشنل کانفرنس پارٹی کانگریس کی حلیف ہے، یہ جاننا چاہا کہ اگر کانگریس لیڈر راہول گاندھی یہی قدم اٹھاتے اور نواز شریف کو مدعو کیا جاتا تو اس وقت بی جے پی کا کیا ردعمل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو کانگریس کا وزارت عظمیٰ امیدوار کہا جارہا تھا۔ اگر وہ منتخب ہونے کے بعد ایسا کرتے تو بی جے پی کا کیا ردعمل ہوتا۔ انہوں نے تاہم مودی کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت کو خوش آئند قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT