Sunday , December 17 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کو مزید مہلت، عمران خان کو نوٹس

نواز شریف کو مزید مہلت، عمران خان کو نوٹس

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر ان سے جواب طلب کیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف کو پاناما لیکس کے معاملے میں جواب داخل کروانے کے لیے مزید تین ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آف شور کمپنی بنانے کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 28 ستمبر تک اس بارے میں جواب داخل کروائیں۔ کمیشن نے یہ نوٹس وکیل شاہنواز ڈھلوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جاری کیا ہے۔ اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے آف شور کمپنی بنا کر نہ صرف اپنے اثاثے چھپائے بلکہ اس رقم پر انھوں نے ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔ انتخابی گوشواروں میں بھی ان کی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اْترتے اس لیے اْنھیں نااہل قرار دیا جائے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی طرف سے عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر کیے گئے ایک اور ریفرنس پر مقررہ مدت میں کارروائی نہ کیے جانے پر وہ بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے تاہم کمیشن نے اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT