Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / نواز شریف کو ٹرمپ انتظامیہ سے قریب تر ہونے کی ضرورت : مشرف

نواز شریف کو ٹرمپ انتظامیہ سے قریب تر ہونے کی ضرورت : مشرف

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے  سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس ہندوستان کے ذریعہ امریکہ میں کی جانے والی خیرسگالی کی کوششوں کو ختم کرنے کا ایک سنہری موقع ہاتھ آیا ہے کیونکہ نومنتخبہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جنوبی ایشیاء کی سیاسی صورتحال سے زیادہ آگاہی نہیں ہے لہٰذا وزیراعظم نواز شریف کے پاس ایک سنہری موقع ہے کہ وہ امریکہ سے اپنی قربتیں بڑھائے خصوصی طور پر اب جبکہ نئی انتظامیہ آئندہ سال جنوری میں فعال ہونے کے بعد پاکستان کو نئی امریکی انتظامیہ سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹرمپ جنوبی ایشیاء کے سیاسی حالات سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے اور اب تک اس خطہ کیلئے انہوں نے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی ہے۔ ہندوستان خود کو نہ صرف اس خطہ کا اعظم ترین ملک تصور کررہا ہے بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ملک ہونے کا زعم بھی ہندوستان کے دل و دماغ پر چھا گیا ہے اور اس طرح وہ پاکستان کو نہ صرف معاشی طور پر بلکہ سفارتی طور پر بھی یکا و تنہا کردینا چاہتا ہے۔ پرویز مشرف نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جب ان سے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے بارے میں پوچھا گیا جو عنقریب سبکدوش ہونے والے ہیں، تو مشرف نے کہا کہ راحیل شریف اپنی میعاد میں توسیع کے مستحق تھے۔ خود انہوں نے (مشرف) راحیل شریف کی کئی بار سفارش کی تھی کیونکہ وہ ایک مقبول فوجی سربراہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT