Tuesday , February 20 2018
Home / عرب دنیا / نواز شریف کو پھر سے وزیر اعظم بننے کی امید

نواز شریف کو پھر سے وزیر اعظم بننے کی امید

پانچ سال کیلئے منتخب ہواتھا لیکن پانچ ججوں نے نااہل قرار دیا
پشاور، 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے عہدے سے نواز شریف کی برطرفی پر بحث ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ خود کو نااہل ٹھہرانے کے لئے سابق وزیر اعظم عدالت عظمی کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کو پشاور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے انہیں پانچ سال کے لئے منتخب کیا تھا، لیکن صرف پانچ لوگوں (ججوں) نے انہیں نااہل کرنے کا فیصلہ کردیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ “میرا قصور کیا تھا؟ کیا مجھے رشوت ستانی کرنے پر معزول کیا گیا ہے ؟ رائے عامہ کا احترام کہاں ہے ؟”۔ نواز شریف نے اس موقع پر پشاور میں عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں وہ پھر سے پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل-این) کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ، تاکہ منتخب وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے سے روکنے کے لئے قوانین بنائے جاسکیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کی بنچ نے گزشتہ سال نااہل قرار دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT