Tuesday , January 23 2018
Home / پاکستان / نواز شریف کو ہندوستان کیساتھ ناخوشگوار تعلقات کا افسوس

نواز شریف کو ہندوستان کیساتھ ناخوشگوار تعلقات کا افسوس

اسلام آباد ۔ 9 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سب سے اہم پڑوسی ہندوستان کیساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار ہوں ۔ نواز شریف قومی سلامتی کونفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں وزرائے اعلیٰ ، وزراء ، تمام س

اسلام آباد ۔ 9 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سب سے اہم پڑوسی ہندوستان کیساتھ پاکستان کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار ہوں ۔ نواز شریف قومی سلامتی کونفرنس سے خطاب کررہے تھے، جس میں وزرائے اعلیٰ ، وزراء ، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ، فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اور دیگر سیول اور فوجی افسران بشمول آئی ایس آئی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ظہیرالاسلام نے شرکت کی ۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے اس بات پر اظہار تاسف کیا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ان (پاکستان) کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں ۔ انہوں نے خصوصیت کے ساتھ ہندوستان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات ان کی اولین ترجیح ہوگی ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ معتمدین خارجہ کے جس اجلاس کا منصوبہ بنایا گیا ہے وہ ہند ۔ پاک تعلقات میں بہتری میں پیشرفت کی وجہ ہوگی ۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ، افغانستان کے ساتھ بھی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے اور توقع ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اس شعبہ میں پاکستان کے ساتھ پورا تعاون کرے گی ۔ انہوں نے عالم دین طاہر القادری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ موصوف متعدد احتجاجوں کے ذریعہ حکومت کو چیلنج کررہے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT