Sunday , May 27 2018
Home / پاکستان / نواز شریف کیخلاف دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے

نواز شریف کیخلاف دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے

اسلام آباد۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ایک احتسابی عدالت میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کے خلاف استغاثہ کے دو گواہوں نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے جہاں پناما پیپرس بدعنوانی معاملہ میں ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ کی سماعت کا آغاز ہوا۔ عدالتی کارروائی شروع ہوتے ہی قومی احتسابی بیوریو (NAB) استغاثہ نے اپنے پہلے دوگواہوں کو پیش کیا جن میں سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کی جوائنٹ رجسٹرار سیدرہ منصور اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے نمائندہ جہانگیر احمد شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT