Tuesday , June 19 2018
Home / پاکستان / نواز شریف کی آج سعودی عرب روانگی

نواز شریف کی آج سعودی عرب روانگی

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ کل سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ یمن کی جنگ میں لڑنے کیلئے اپنے سپاہیوں کو روانہ کرنے سے پاکستان کے انکار پر اس خلیجی مملکت میں پیدا شدہ شدید جذبات و برہمی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے چھوٹے

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اپنی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ کل سعودی عرب کے دورہ پر روانہ ہوں گے جہاں وہ یمن کی جنگ میں لڑنے کیلئے اپنے سپاہیوں کو روانہ کرنے سے پاکستان کے انکار پر اس خلیجی مملکت میں پیدا شدہ شدید جذبات و برہمی کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کے ایک ہفتہ قبل کئے گئے دورہ ریاض کے بعد یہ دورہ کررہے ہیں کیونکہ شہباز شریف کی زیرقیادت دورہ کنندہ وفد سعودی حکمرانوں کے ساتھ تعلقات میں پیدا شدہ خفگی مٹانے میں ناکام ہوگیا تھا۔ سعودی عرب نے اپنی قیادت میں یمن میں جاری عرب اتحاد کی فوجی کارروائی میں پاکستان سے مدد طلب کرتے ہوئے زمینی افواج کے علاوہ لڑاکا طیارے اور بحری جہاز فراہم کرنے کی خواہش کی تھی۔ توقع ہیکہ نواز شریف اس موقع پر شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جنہوں (شاہ سلمان) نے شہباز سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا تھا۔ یہ بھی ایک اتفاق ہیکہ نواز شریف ایک ایسے وقت یہ دورہ کررہے ہیں جب سعودی عرب نے یمن میں ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ سے موسوم فوجی کارروائیوں کو بند کرنے اور ’’امید کی مہم‘‘ کے نام سے کارروائیوں کا آئندہ مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران پاکستان نے یمن میں عرب ملکوں کی فوجی کارروائیوں کے اختتام کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس سے یمنی بحران کے سیاسی حل کی تلاش کی راہ ہموار ہوگی۔ مسٹر نواز شریف کے اس دورہ میں وزیردفاع خواجہ آصف، سربراہ افواج جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی اور معتمد خارجہ اعزاز احمد بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT