Monday , November 19 2018
Home / Top Stories / نواز شریف کی بیوی موت و حیات کی کشمکش میں

نواز شریف کی بیوی موت و حیات کی کشمکش میں

پاکستان واپسی خارج از امکان : نواز شریف
لندن ۔ 24جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطرف وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنی پاکستان واپسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں برطانیہ کے ایک اسپتال میں مصنوعی آلات اور تنفس پر ہے اس لئے فی الحال ان کی وطن واپسی خارج از امکان ہے ۔ 68سالہ کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں گذشتہ سال شریک کی گئی تھیں ۔ ڈاکٹروں کے بموجب اُن کو حلق کا کینسر ہے اور وہ اُن کے زیر علاج ہیں ۔ 14جون کو انہیں اسپتال کے شعبہ آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا جب کہ اُن کے قلب پر حملہ ہوا اور وہ اسی وقت سے حیات افزاء آلات پر رکھی گئی ہیں ۔ برطرف وزیراعظم نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ میں پاکستان واپس جانے کا ایسے حالات میں تصور بھی نہیں کرسکتا جب کہ میری بیوی کلثوم نواز مصنوعی آلات تنفس پر ہیں ‘‘ ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیوی کو ایسی حالت میں چھوڑ کر وہ وطن واپس نہیں جاسکتے ۔

TOPPOPULARRECENT