Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / نواز شریف کی عدالت میں حاضر ی

نواز شریف کی عدالت میں حاضر ی

اگلی سماعت 9 اکٹوبر کو،حامیوں کی نعرہ بازی
اسلام آباد، 2 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف آج قومی احتساب بیورو کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس کیس کی اگلی سماعت 9 اکتوبر کو ہوگی۔پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر شریف رینجرز کی تعیناتی کے درمیان صبح 8.30 بجے عدالت پہنچے ۔ ان کے حامیوں نے سیکورٹی محاصرہ کے باہر نعرے لگائے ۔ سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے کیس کے تمام قصورواروں کو عدالت میں پیش کروانے کا مطالبہ کیا۔نواز شریف، ان کے بیٹے حسن، حسین اور بیٹی مریم کے ساتھ داماد کیپٹن صفدر کے 9 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کی توقع ہے ۔ نواز شریف کے بیٹوں اور داماد کے خلاف غیر ضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے پناما پیپرس معاملے میں بدعنوانی کے الزام میں 28 جولائی کو شریف کو وزیر اعظم کے عہدے کے نااہل قرار دیا تھا اور ان کے اور ان کے بچوں کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد شریف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT