Sunday , June 24 2018
Home / پاکستان / نواز شریف کی مشاورت ، تعطل ختم کرنے کی کوشش

نواز شریف کی مشاورت ، تعطل ختم کرنے کی کوشش

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طویل مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں پر فکرمند جن سے معیشت ابتر ہوچکی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنے پارٹی ساتھیوں سے اپوزیشن قائد عمران خان کے ساتھ سیاسی تعطل ختم کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں فریقین نے اپنے موقف نرم کرلئے ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی فیصل آباد میں

اسلام آباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) طویل مخالف حکومت احتجاجی مظاہروں پر فکرمند جن سے معیشت ابتر ہوچکی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے آج اپنے پارٹی ساتھیوں سے اپوزیشن قائد عمران خان کے ساتھ سیاسی تعطل ختم کرنے کے سلسلہ میں مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں فریقین نے اپنے موقف نرم کرلئے ہیں جبکہ دونوں پارٹیوں کے حامیوں کی فیصل آباد میں وحشیانہ جھڑپیں ہوچکی ہیں جن میں دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا اور دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔ برسراقتدار نواز مسلم لیگ کے ایک سینئر قائد نے کہا کہ وزیراعظم نے سینئر پارٹی قائدین سے اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے مشاورت شروع کردی ہے۔ نواز شریف نے پارٹی قائدین کے علاوہ کابینی وزراء سے بھی مشاورت کی۔ بعد ازاں عمران خان کی شکایات کی یکسوئی کیلئے مذاکرات کے آغاز کی اجازت دی۔سرکاری ذرائع کے بموجب نواز شریف کو پارٹی کے سینئر قائدین کی بہت کم مخالفت کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT