Tuesday , November 21 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کے بچوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا: وزیراطلاعات کی وضاحت

نواز شریف کے بچوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا: وزیراطلاعات کی وضاحت

اسلام آباد ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید نے پناما دستاویزات کے ریلیز کے بعد کہا ہیکہ وزیراعظم نواز شریف کے بچے کوئی غیر قانونی کام نہیں کر رہے۔ پناما دستاویزات  کے منظر عام پر آنے کے بعد سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان پر تنقید کی گئی تھی۔ وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہا کہ ’اب جو پاناما کیڈاکومینٹس سامنے آئے ہیں ان میں نواز شریف کے نام سے اور شہباز شریف کے نام سے کسی قسم کی کسی املاک اور کسی کمپنی کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہیکہ عمران خان کے الزامات غلط تھے۔‘ انھوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہا کہ ’وہ شرمندگی کا اظہار کریں اور جن کا دل دکھایا ہے ان سے معافی نہیں تو معذرت کر دیں۔‘ پرویز رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کے بچے کافی عرصے سے باہر ہیں۔

 

ہندوستان کی دفاعی طاقت میں اضافہ امن کیلئے خطرہ : پاکستان
اسلام آباد ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قومی سلامتی مشیر لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ناصر خان جنجوا نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے دفاعی اخراجات میں اضافہ اور ہتھیاروں کی دوڑ سے نہ صرف پاکستان کے تحفظ کو بلکہ علاقائی امن کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ ’’عالمی امن اور سیکوریٹی کے فروغ میں پاکستان کا کردار‘‘ کے موضوع پر اپنے ایک خطاب کے دوران مسٹر جنجوا نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے تاہم امن کے اس راستے پر ہندوستان کانٹے بچھا رہا ہے کیونکہ وہ (ہندوستان) فوجی طاقت میں اضافہ اور مہلک ہتھیاروں کے ذخیرہ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ادعا کیا کہ اس طرح ہندوستان نے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرہ میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے جو یقیناً علاقائی سلامتی، امن اور سیکوریٹی کیلئے انتہائی نقصاندہ ثابت ہوگا۔ ایک ایسے وقت جب دونوں ممالک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دونوں ہی ممالک نیوکلیئر توانائی کے حامل ہیں، ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار نہیں کرنا چاہئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT