Saturday , September 22 2018
Home / پاکستان / نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین اشتہاری مجرمین ؟

نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین اشتہاری مجرمین ؟

اسلام آباد۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک احتسابی عدالت پناما پیپرس معاملے میں نااہل قرار دیئے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کو اشتہاری مجرمین قرار دینے والی ہے۔ یاد رہے کہ نواز شریف کے علاوہ ان کے دونوں بیٹے حسن، حسین، بیٹی مریم اور داماد محمد صفدر پناما پیپرس بدعنوانی معاملے میں ملوث پائے گئے تھے جبکہ ایک دیگر کیس وزیر مالیات اسحٰق ڈار کے خلاف بھی دائر کیا گیا تھا۔ احتسابی عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے بیٹوں کا معاملہ دیگر معاملات سے علیحدہ کردیا تھا اور دونوں کو اشتہاری مجرمین قرار دینے کے عمل پر بھی پیشرفت شروع کردی تھی جو اس وقت لندن میں ہیں۔ متعدد سمن جاری کئے جانے کے باوجود حسن اور حسین ایک بار بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ 10 اکتوبر کو عدالت نے انہیں مفرور بھی قرار دیا تھا اورانہیں عدالت میں حاضر ہونے کے لئے 30 دنوںکی مہلت دی تھی جو اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT