Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

اسلام آباد۔31 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جب کہ ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں، ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں حصص ہیں۔

TOPPOPULARRECENT