Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / نواز کی لندن قیامگاہ پر برہم ہجوم کا مظاہرہ

نواز کی لندن قیامگاہ پر برہم ہجوم کا مظاہرہ

لندن ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برہم احتجاجیوں نے ایونیو فیلڈ اپارٹمنٹ پر جہاں نواز شریف کا خاندان مقیم ہے، کل رات حملہ کی کوشش کی۔ چند دن قبل پاکستان کی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 سال کی سزائے قید ایونیو فیلڈ جائیدادوں میں کرپشن کے مقدمہ میں سنائی ہے۔ برہم ہجوم نے اپارٹمنٹ کے دروازہ توڑدینے کی کوشش کی۔ نواز شریف اور ان فرزند حسین نواز اس مکان میں مقیم ہیں۔ ایک احتجاجی نے خریداری کی گاڑی پاکستان مسلم لیگ (نواز) شاخ برطانیہ پر پھینکنے کی کوشش کی۔ جیونیوز نے برطانوی عہدیداروں کے حوالہ سے اس کی اطلاع دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT