Saturday , December 16 2017
Home / پاکستان / نواز ۔ مودی ملاقات کا امکان نہیں

نواز ۔ مودی ملاقات کا امکان نہیں

اسلام آباد 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک میں آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کا امکان نہیں ہے ۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ڈان اخبار نے کہا کہ امریکہ اور سلامتی کونسل کے دوسرے مستقل ارکان ہندوستانی اور پاکستانی دونوں قائدین سے کہہ رہے ہیں کہ وہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں تصادمانہ انداز اختیار کرنے سے گریز کریں۔ نواز شریف اور نریندر مودی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے اخبار نے کہا کہ نواز شریف و نریندر مودی کی باہمی ملاقات کا امکان نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT