Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / نوبل انعام یافتہ ملالہ کا غزہ کیلئے 50 ہزار ڈالر عطیہ

نوبل انعام یافتہ ملالہ کا غزہ کیلئے 50 ہزار ڈالر عطیہ

یروشلم ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی کم عمر ترین نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اقوام متحدہ اسکولس کی تعمیر نو میں مدد کیلئے 50 ہزار ڈالرس عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 17 سالہ پاکستانی حقوق اطفال کارکن کو کل اسٹاکہوم میں ورلڈ چلڈرنس پرائز دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساری انعامی رقم اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی ک

یروشلم ۔ 29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی کم عمر ترین نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ میں اقوام متحدہ اسکولس کی تعمیر نو میں مدد کیلئے 50 ہزار ڈالرس عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ 17 سالہ پاکستانی حقوق اطفال کارکن کو کل اسٹاکہوم میں ورلڈ چلڈرنس پرائز دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ساری انعامی رقم اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کو بطور عطیہ دیں گی۔ ملالہ نے کہا کہ معصوم فلسطینی بچے طویل عرصہ سے مشکلات و مصائب کا شکار ہیں۔ ہمیں ان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا تمام فلسطینیوں کے علاوہ دنیا بھر میں سب کو معیاری تعلیم کیلئے محفوظ ماحول فراہم ہو۔

TOPPOPULARRECENT