Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / نوبل انعام یافتہ ٹونی موریسن کو آتھرس گلڈ نے ایوارڈ سے نوازا

نوبل انعام یافتہ ٹونی موریسن کو آتھرس گلڈ نے ایوارڈ سے نوازا

نیویارک 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹونی موریسن جنہیں 1993 میں انگریزی ادب کے زمرہ میں نوبل انعام سے نوازا گیا تھا، انہیں 25 ویں سالانہ آتھرس گلڈ کی عشائیہ تقریب میں ایک اور مصنف جیمس پیٹرسن کے ساتھ ڈسٹنگیشڈ سرویس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر موریسن نے ’ادب‘کی طاقت کی ستائش کی اور جیمس پیٹرسن نے کچھ نغمے اور لطیفے سنا کر تقریب کو قہقہہ زار کردیا۔ یاد رہیکہ موریسن نے ’بی لویڈ‘ اور ’سنگ آف سولومن‘ جیسے ناول تحریر کئے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ایک ماہرتعلیم اور ایڈیٹر بھی ہیں۔

 

ناٹو کے ارکان دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کریں:اردغان
انقرہ،25مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب اردغان نے کہا کہ ناٹو کے ارکان ممالک کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں زیادہ تعاون کرنا چاہئے ۔مسٹر اردغان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تیزی سے اطلاعات کا تبادلہ کرناچاہئے ۔مسٹر اردغان نے بروسیلز میں ناٹو اور یورپی یونین کے قائدین سے ہونے والی ملاقات سے پہلے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ ترکی یورپی یونین کا رکن بنے رہنا چاہتاہے لیکن یورپی یونین کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے ۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ترکی کے درمیان شام پالیسی کے سلسلے میں طویل عرصے سے اختلافات برقرار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT