Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / نوبل انعام یافتہ کی فہرست

نوبل انعام یافتہ کی فہرست

اسٹاک ہوم۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سال 2014ء کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست اس طرح ہے: امن : ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو مشترکہ طور پر تفویض کیا گیا جہاں دونوں فی کس 1.1 ملین ڈالرس حاصل کریں گے۔ ادب : فرانس کے پیٹرک موڈیانو کو تفویض کیا گیا۔

اسٹاک ہوم۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سال 2014ء کا نوبل انعام حاصل کرنے والوں کی فہرست اس طرح ہے:
امن : ہندوستان کے کیلاش ستیارتھی اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی کو مشترکہ طور پر تفویض کیا گیا جہاں دونوں فی کس 1.1 ملین ڈالرس حاصل کریں گے۔
ادب : فرانس کے پیٹرک موڈیانو کو تفویض کیا گیا۔
فزکس : مشترکہ طور پر جاپانی سائنس داں ازاموآکاساکی اور ہیروشی امانو کے علاوہ جاپانی نژاد امریکی سائنس داں شوجی نکامورا کو تفویض کیا گیا۔
کیمسٹری : مشترکہ طور پر امریکی ایرک بٹیزگ اور ولیم موٹرنر کے علاوہ جرمن سائنس داں اسٹیفین ہیل کو تفویض کیا گیا۔

نوبل انعام یافتہ ستیارتھی کی تقریر کا ایک صفحہ غائب
اوسلو ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ہندوستانی کیلاش ستیارتھی کی تقریر کا ایک صفحہ غائب ہوگیااور انہوں نے اظہار حیرت کیا کہ کیا ایسا واقعہ کسی اور نوبل انعام یافتہ کے ساتھ بھی پیش آ چکا ہے۔انہوں نے اوسلو سٹی ہال میں نوبل انعام حاصل کرنے کے بعد تقریر کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT