Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / نوبیاہی دُلہن کی خودکشی

نوبیاہی دُلہن کی خودکشی

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) مغل پورہ میں ایک نوبیاہی دُلہن نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ افرادِ خاندان مندر روانگی میں مصروف تھے کہ 24 سالہ خاتون جیوتی رانی نے باتھ روم میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سب انسپکٹر پولیس مغل پورہ مسٹر آنند نے بتایا کہ جیوتی اور کرشنا کی شادی 10 دن قبل ہوئی تھی ۔ رشتہ دار مندر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں جیوتی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT