Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / ’نوجوانوں نے مودی جی کے اچھے دن کے جھوٹے وعدوں کو مستردکر دیا‘کانگریس کا ردعمل

’نوجوانوں نے مودی جی کے اچھے دن کے جھوٹے وعدوں کو مستردکر دیا‘کانگریس کا ردعمل

نئی دہلی 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے چار میں سے دو عہدوں پر نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی)کی کامیابی کی ستائش کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا ہے کہ این ایس یو آئی کی یہ کامیابی مظہر ہے کہ ملک کے نوجوانان وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘اچھے دن ‘ کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کرنے لگے ہیں۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے میڈیا انچارج رندیپ سورجیوالا نے ٹوئٹ کیا ہے کہ کانگریس کی راجستھان اور پنجاب کے بعد اب دہلی یو نیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں این ایس یو آئی کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ نوجوانوں نے مودی جی کے ‘اچھے دن’ کے جھوٹے وعدوں کو مسترد کر دیا ہے ۔این ایس یو آئی نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں صدر اور نائب صدر کے عہدوں پر کامیاب حاصل کی ہے ۔ انتخابات کل ہوئے تھے ۔سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے عہدوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا شاخ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے کامیابی حاصل کی ہے ۔این ایس یو آئی کے راکی تشید نے صدر کے عہدے کے لئے اے بی وی پی کے رجت چودھری کو 1590 ووٹوں سے شکست دی۔ این ایس یو آئی کو صدر کے عہدے کے لئے 16299 ووٹ ملے جبکہ اے بی وی پی کو 14709 ووٹ ملے ۔ طلبا نے نوٹا کا بھی جم کر استعمال کیا۔ صدارتی عہدے کے لئے ہوئی ووٹنگ میں 5162 ووٹ نوٹا پر پڑے ۔

TOPPOPULARRECENT