Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / نوجوانوں کو جرائم سے دور رہنے روڈی شیٹر ایوب خاں کا مشورہ

نوجوانوں کو جرائم سے دور رہنے روڈی شیٹر ایوب خاں کا مشورہ

حیدرآباد۔ 18 جنوری (سیاست نیوز) روڈی شیٹر ایوب خاں نے آج اس وقت پولیس کو حیرت میں ڈال دیا جب اس نے میڈیا کو یہ بیان دیا کہ نوجوان ، جرائم کی واردات میں ملوث نہ ہوں چونکہ ان کا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔ ریاست بھر میں شروع کئے گئے مجرمین کے جیو ٹیاگنگ سروے کے دوران ایوب خاں کے مکان پر ایک پولیس ٹیم پہنچ کر اس کی انگلیوں کے نشانات ، تصویر اور دیگر تفصیلات حاصل کی ہے۔ اس کارروائی کے بعد روڈی شیٹر نے وہاں پر موجود بعض میڈیا نمائندوں سے بات کی اور بتایا کہ روڈی شیٹ کھولے جانے پر ایک شخص کا مستقبل مکمل طور پر تباہ ہوجاتا ہے اور اس کا اثر اس کے افراد خاندان بالخصوص بچوں پر پڑتا ہے۔ ایوب خاں نے کہا کہ جرائم سے دُور رہنے پر ہی پرسکون زندگی گذاری جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ جاریہ سال4 جنوری کو حیدرآباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس پر نافذ کئے گئے پی ڈی ایکٹ کو کالعدم کیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی رہائی عمل میں آئی تھی۔ ایوب خاں کے خلاف جملہ 6 مقدمات زیرالتواء ہے۔ مشہور روڈی شیٹر نے اس بات کی تردید کی کہ اُس کا سرگرم سیاست میں داخل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

TOPPOPULARRECENT