Tuesday , November 13 2018
Home / کھیل کی خبریں / نوجوانوں کو ٹسٹ میں دلچسپی دلوانے کی ضرورت:سنگاکارا

نوجوانوں کو ٹسٹ میں دلچسپی دلوانے کی ضرورت:سنگاکارا

دبئی ۔8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنگا کارا نے ٹسٹ کرکٹ میں تمام ممالک کے لئے کم از کم میچ فیس مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگاکارا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی امریکہ، چین اور دیگر ممالک میں کرکٹ کو متعارف کروانے کے لیے بہترین فارمیٹ ہے، ابتدا سے ہی یہ کرکٹ کے ایک عظیم ستون کے طور پر ابھرا ہے تاہم اس کے کچھ منفی پہلو بھی ہیں، جیسے کہ زیادہ تر نوجوان بین الاقوامی کرکٹ کی بجائے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔سنگاکارا نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹسٹ کرکٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے تمام ممالک کی ٹیموں کے لیے ٹسٹ میچز میں کم از کم فیس کی حد مقرر کرنے کی ضرورت ہے، بڑی ٹیموں کے کھلاڑی اب بھی معقول معاوضہ وصول کرتے ہیں تاہم دیگر ٹیموں کے کھلاڑی پیسے کمانے کے لیے مختصر فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہے، کھیل میں مسابقت نہ صرف کھیل کے فروغ بلکہ اس کی بقاء کے لیے بھی ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT