Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت

نوجوانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت

شمس آباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ عطا پور ڈیویژن کے نندی مسلائی گوڑہ کے نوجوانوں نے آج بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر ڈسٹرکٹ کنوینر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ راجندر نگر حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ حلقہ کے تمام ح

شمس آباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ عطا پور ڈیویژن کے نندی مسلائی گوڑہ کے نوجوانوں نے آج بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر ڈسٹرکٹ کنوینر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ راجندر نگر حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ حلقہ کے تمام حصوں سے نوجوان پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔ راج شیکھر ریڈی نے ان کے دور میں ہر شخص کی ترقی کے لیے اسکیمات کے ذریعہ روزگار فراہم کیا تھا اور کئی اسکیمات کے ذریعہ روزگار کے مواقع سے ہر شخص نے فائدہ اٹھایا تھا ۔ آج ان کے فرزند چیف منسٹری کے لیے مضبوط دعویدار ہے ۔ انتخابات میں وائی ایس آر پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ جگن موہن ریڈی اقتدار پر آتے ہی ریاست کی ترقی کے لیے اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ترقی تک لے جائیں گے ۔ اس موقع پر شیخ نعیم الدین ، محمد خالد ، سرور ، محمد خلیل ، عمران کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔

٭٭ راجندر نگر حلقہ کے عطا پور ڈیویژن ایرسا گٹہ کے نوجوانوں نے جناردھن ریڈی وائی ایس آر کانگریس ضلع کنوینر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے کہا کہ راج شیکھر ریڈی کے دور میں جو ترقیاتی کام انجام دئیے گئے تھے اس سے متاثر ہو کر نوجوان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ راج شیکھر ریڈی نے ہر ایک کے لیے خاص کر مسلمانوں کے لیے فلاحی اسکیمات کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کئے تھے ۔ جگن موہن ریڈی بھی اقتدار ملنے پر ان ہی اسکیمات کو شروع کریں گے ۔ جن سے ریاست میں دوبارہ خوشحالی آجائے گی ۔ راجندر نگر حلقہ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد پارٹی میں شامل ہورہی ہے ۔ جس سے پارٹی مزید مضبوط ہورہی ہے ۔ اس موقع پر شیخ نعیم الدین ، منوج ، خواجہ پاشاہ ، جعفر الدین ، اکبر ، مجیب ، اعجاز ، افسر ، آصف ، عمران کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔
مسٹر کے امبا داس وائی ایس آر کانگریس پارٹی سٹی اسٹیرنگ کمیٹی ممبر ضیا گوڑہ کاروان حلقہ اسمبلی وائی ایس آر سی پی شامل ہونے والے افراد کا خیر مقدم کر کے پارٹی کھنڈوا پیش کرتے ہوئے ۔۔

ضیاگوڑہ کاروان کے سینکڑوں افراد کی وائی ایس آر سی پی میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : وائی ایس آر کانگریس پارٹی سٹی اسٹرینگ کمیٹی ممبر ضیا گوڑہ حلقہ اسمبلی کاروان مسٹر امبا داس نے کاروان کے مختلف کالونیوں سے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں پارٹی کھنڈوا پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں بھکشا پتی ( کاروان ) ، کے نریش ( ایم سی ایچ کالونی سونا ہوٹل سینئیر ) شیوا ، سنیل ، وشنو ، دھنراج ، جی شنکر ، داس ، راجو ، شیوا ، منوج ، راجہ ، لڈو ، ہلمل ، سونو ، لکشمن ، سرینواس اور راجو ( ایم سی ایچ کالونی ) جب کہ دیوی لال اور ملو ( دلیا باغ ) سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT