Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت

نوجوانوں کی ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت

شمس آباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع سابق صدر نے بتایا کہ محمد امجد الدین کی قیادت میں نوجوانوں نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ محمد امجد الدین اور ان کے ساتھیوں کا تعلق کاروان سے ہے جو مجلسی کارکن ہیں۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست میں ترقیاتی پروگرامس خاص کر اقلیتوں کے لیے شادی مبارک اسکیم ، رمضان میں ریاست بھر میں دو سو مساجد میں افطار پارٹی اور رمضان میں غرباء میں کپڑے و اناج کی تقسیم و دیگر ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر تمام مجلسی کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ عبدالمقیت چندا نے تمام ارکان کو کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں ان کا استقبال کیا ۔عبدالمقیت چندا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کے لیے جتنے ترقی کے کام کئے جارہے ہیں وہ دیگر کسی بھی ریاست میں اتنی تیزی کے ساتھ نہیں کئے جارہے ہیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ مسلمانوں کے لیے 12 فیصد ریزرویشن کے لیے بھی سنجیدہ ہیں اور بہت جلد سدھیر کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد ہی 12 فیصد ریزرویشن پر عمل ہوگا ۔ اس موقع پر مرزا عبید علی ، مکرم خاں کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT