Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت، وزیرداخلہ کا خطاب

نوجوانوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت، وزیرداخلہ کا خطاب

حیدرآباد 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں نے وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی سے ملاقات کرکے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ این نرسمہا ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہناکر نوجوانوں کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہاکہ شہر حیدرآباد سے مسلمان پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس سے پرانے شہر کا رنگ گلابی ہوتا جارہا ہے۔ علیحدہ تلنگانہ تحریک میں بھی مسلمانوں نے اہم رول ادا کیا تھا اور اب بھی پارٹی سے وابستہ ہوکر پارٹی کو مضبوط کررہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد انتخابات میں میئر اور ڈپٹی میئر ٹی آر ایس پارٹی کا ہی ہوگا اور ہم سو سے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔ کے سی آر کی قیادت میں حکومت فلاحی پروگراموں کے ذریعہ ریاست کو سنہرے تلنگانہ بنانے میں مصروف ہوگئی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے علاقہ میں آبرسانی اور برقی بقایا جات کو معاف کیا گیا اس کے علاوہ ایک ہزار آٹوز اسکیم، ڈبل بیڈ روم مکانات، راشن چاول میں فی شخص چھ کیلو چاول اس طرح کئی اسکیمات کو متعارف کیا۔ انھوں نے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوانوں کو ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT