Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / نوجوان اسکولنگ نے فلپس کو کامیاب ہونے نہیں دیا

نوجوان اسکولنگ نے فلپس کو کامیاب ہونے نہیں دیا

ریوڈی جنیرو ۔ 13اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) عالمی شہرت یافتہ امریکی تیراک مائیکل فلپس کا گولڈ میڈل کے ساتھ اولمپک کو خیرباد کہنے کا خواب ، خواب ہی رہ گیا کیونکہ سنگاپور کے 21 سالہ نوجوان جوزف اسکولنگ نے فلپس کو اپنے اولمپک کے آخری مقابلے میں سلور میڈل پر اکتفاء کرنے پر مجبور کردیا۔ مرد زمرے کے 100 میٹر بٹر فلائی تیراکی کے مقابلے میں جوزف نے 50.39 سکنڈ میں مقررہ فاصلہ طئے کرلیا جبکہ فلپس 51.14 سکنڈ میں یہ فاصلہ طئے کرپائے ۔ علاوہ ازیں ان کے کٹر حریف جنوبی افریقہ کے چارڈلی کلوس اور ہنگری کے لازلوسے برونز میڈلس کے مستحق قرار دیئے گئے ، کیونکہ ان تیراکوں نے بھی 51.14 سکنڈ میں ہی یہ فاصلہ طئے کیا ہے ۔ 1968 ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دوسرے مقام کیلئے مشترکہ طورپر تین کھلاڑیوں نے مقابلہ جیتا ہو ، جیسا کہ 500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ کے خاتون زمرے کے مقابلے میں ایسا واقعہ پیش آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT