Wednesday , October 24 2018
Home / Top Stories / نوجوان رضوی نے ڈبیلو سی کے پہلے مقابلے میں گولڈ میڈل پر لگایانشانہ

نوجوان رضوی نے ڈبیلو سی کے پہلے مقابلے میں گولڈ میڈل پر لگایانشانہ

ہفتہ کے روز میکسیکو کے گاؤڈالاجارا میں منعقدہ اپنے پہلے ائی ایس ایس ایف ورلڈ کپ مردوں کے 10میٹر ائیرپستول مقابلے رضوی ورلڈ ریکارڈ بناتے ہوئے گولڈ حاصل کیا
ہندوستان کے لئے یہ ایک بڑا دن تھاجس روز تینوں ہندوستانی کھلاڑی رضوی‘ جیتو رائے اور اوم پرکاش میتھرا ول نے 10میٹر ائیر پستول زمرے میں فائنل تک رسائی کی۔ اس کھیل میھول گوش‘ انجم مودیگل اور اپورچانڈیلہ نے میڈل روانڈ میں داخل ہوکر اور مزیداہمیت کا حامل بنادیا۔

انڈین ائیرفورس کے سارجنٹ رضوی نے 242.3اسکور کرتے ہوئے اپنے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جرمنی کے کرسچین ریٹز ساتھی رائے کو پیچھے کردیا۔ انہو ں نے پچھلے سال اکٹوبر میں بنائے گئے جاپانی افسانوی کھلاڑی ٹام یوکی مٹسوڈا کے ریکارڈ241.8کو توڑا ہے۔

ریٹیز 239.7اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ رائے219نمبرات کے ساتھ براونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔رضوی نے کہاکہ میں برہم تھا میں ایک نشان پیش کرنا چاہتا تھا۔

متھرول ایک او رسینئر ورلڈ کپ کے پہلے کھلاڑی نے 198.4کا اسکور کرتے ہوئے میڈل سے چونکے اورچوتھا مقام حاصل کیا۔پچھلے سال ڈسمبر میں ترویننتا پورم میں منعقدہ ہوئے قومی مقابلے میں رضوی نے نیاریکارڈ قائم کرتے ہوئے جیت حاصل کی تھی ۔ انہو ں نے کہاکہ ہفتہ کے روز جب وہ نشانہ لگانے کے لئے کھڑے ہوگنے تو وہ چاہتے تھی کہ ایک نشان ثابت کریں۔

رضوی نے ٹی او ائی سے کہاکہ ’’ میں نے قومی مقابلہ میں دوسرا نمبر حاصل کرنے کی جدوجہد میں کامیاب رہا ہے اور مجھے یقین تھا کہ کامن ویلتھ مقابلوں کے لئے میں ضرورمنتخب ہوں گا۔مگر مجھے اس وقت جھٹکا لگا جب کھیل کے لئے انتخاب کرنے والوں نے مجھے نہیں چنا۔مجھے غصہ آیااور چاہتے تھا کہ ہر کوئی میرے قابلیت کا مظاہرے سے کو دیکھ کر سمجھے کہ میں کیاہوں‘‘۔ نیشنل رائفل اسوسیشن آف انڈیا( این آر اے ائی) نے رائے کو رضوی پر سی ڈبیلو جی پر فوقیت دی اس کی وجہہ ان کے ماضی کامظاہرہ تھا۔ اس وقت تک صرف دو شوٹرس کو مقابلے کے روانہ کرنا تھا۔

قومی ڈھانچے نے قومی ریکنکنگ کو طاق پر رکھ کر اپنے اختیارات کااستعمال کیااور اسکوڈ کا انتخاب عمل میں لایا۔ سی ڈبلیو جی میں اس زمرے کے دیگر شوٹر ہندوستان کے نمبر ایک کھلاڑی متھروال تھے۔ رضوی کا تعلق میرٹھ کے شوٹر س خاندان سے ہے اس کے تین رشتہ کے بھائی شاٹ گن شوٹرس ہیں۔

انڈین ائیرفورس کے سارجنٹ رضوی نے رونک پنڈی کی نگرانی میں تربیت حاصل کی ہے اور انہوں نے اولمپک گولڈ کوئسٹ میں مدد بھی کی تھی۔اتفاق کی بات ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ورلڈ کپ میں بیک وقت تین ہندوستانی کھلاڑا میڈل روانڈ میں داخل ہوئے۔

رضوی مجموعی اسکور579کے ساتھ سب سے اوپر رہے کہ جبکہ رائے 578اسکور کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT