Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / نوجوان صنعتکاروں کی دست گیری کیلئے حکومت تیار:مودی

نوجوان صنعتکاروں کی دست گیری کیلئے حکومت تیار:مودی

نئی دہلی ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آج کے نوجوانوں کو چاہئیے کہ وہ ملازمتیں تخلیق کرنے والا بنے اور اپنی تنگ نظر سونچ ترک کردیں ۔ حکومت ان کی دست گیری کیلئے آمادہ ہے تاکہ وہ نئی صنعتوں کا آغاز کرسکیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی ایک تقریر کے دوران اس کا تیقن دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئیے کہ اپنے انوکھے نظریات کے ساتھ حکومت سے ربط پیدا کریں ۔ حکومت ان کی دست گیری کرنے کیلئے آمادہ ہے بشرطیکہ ان کے نظریات ملک اور معاشرے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں ۔ وہ گریٹر نوئیڈا میں 22 ویں قومی میلہ سے خطاب کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT