Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / نوجوان لڑکے کے علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل

نوجوان لڑکے کے علاج کیلئے مالی تعاون کی اپیل

کورٹلہ ۔4 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورٹلہ ٹاؤن کے محلہ نظام پورہ کے 20سالہ نوجوان سید شہباز فرزند سید قمر الدین عرف امجد کے دو گردے خراب ہوجانے سے ان کے والدین کافی فکر مند ہیں ۔ شہباز کے والد قمر الدین عرف امجد پیشہ سے خانگی ڈرائیور ہے ۔ صحت کی خرابی کی بناء پر گذشتہ دو سال سے گھر تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں ۔ شہباز کی والدہ کی بھی صحت ٹھیک نہیں رہا کرتی ہے ۔ مالی پریشانیوں اور اپنے لخت جگر کے دو گردے خراب ہوجانے سے ارکان خاندان کافی پریشان ہیں ۔ سید قمر الدین کی مالی حالت اس موقف میں نہیں ہے کہ اپنے بیٹے کا علاج کرواسکیں ۔ اہل خیر حضرات کے تعاون سے سید شہباز کا حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل میںعلاج چل رہا ہے ۔ سید شہباز تین بہنوں کے لاڈلے بھائی ہے ۔ بڑی بہن کی شادی ہوچکی ہے ‘ منجھلی بہن بیڑیاں بناکر اپنے گھر کی کفالت کررہی ہے جبکہ چھوٹی بہن ڈگری پڑھ رہی ہے ۔ سید قمر الدین اپنے اکلوتے بیٹے کی زندگی کو بچانے کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں ۔ خرابی صحت کے باوجود اپنے لخت جگر کو بچانے کیلئے اپنا ایک گردہ دینے کیلئے تیار ہوگئے ہے ۔سید قمر الدین جو رشتہ میں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار’’سیاست‘‘ کورٹلہ کے ماموں ہوتے ہیں ۔ سید شہباز کے علاج کیلئے مالی تعاون کرنے اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ۔ اس کارخیر میں حصہ لینے والے حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ فون نمبر 9000105791 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT