Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / نوجوان نسل اپنی تہذیب و ثقافت کو فراموش کررہی ہے : رجنی کانت

نوجوان نسل اپنی تہذیب و ثقافت کو فراموش کررہی ہے : رجنی کانت

دوبئی ۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) تمل ، تلگو اور ہندی فلموں کے سوپر اسٹار رجنی کانت نے آج اُس حقیقت کو تسلیم کیا کہ آج کی نسل کے نوجوان اپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں البہ ملک کی ثقافت اور تہذیب سے متعلق نوجوان جس بیزارگی کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ انتہائی نامناسب بات ہے ۔ 66 سالہ رجنی کانت دوبئی میں اپنی آنے والی فلم “2-0” کی میوزک لانچنگ کیلئے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہر ایک کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جڑوں سے جُڑا رہے ۔ انسان کو اپنی نسل ، تہذیب اور ثقافت فراموش نہیں کرنا چاہئے ۔ آج کل ہر کوئی مادر وطن سے محبت کرتا ہے اور یہاں تک کہ مادری زبان کے تئیں بھی گوناگوں محبت کا اظہار کرتا ہے ۔ یہ ایک اچھی بات ہے لیکن دوسری طرف نوجوان نسل اپنی ثقافت اور تہذیب کو بھی فراموش کرتی جارہی ہے۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہر موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہئے کیونکہ موقع ملنا بہت مشکل ہوتا ہے اور دانشمندی اس میں ہے کہ توقع ملنے پر اس سے فائدہ کس طرح اُٹھایا جائے ۔ اگر آپ موقع سے فائدہ نہیں اُٹھاسکتے تو آپ سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں۔اگر کسی نے شہرت اور دولت حاصل کرلی تو اس کامطلب یہ نہیں کہ وہ بیحد محنتی ہے یا اُس نے دن رات محنت کرتے ہوئے یہ سب کچھ حاصل کیا بلکہ اسکا مطلب یہ ہے کہ اُسے جو بھی مواقع ملے اُس کااُس نے مناسب استعمال کیا ۔ ‘2-0’ میں رجنی کانت ایک روبوٹ چٹی اور سائنسداں ڈاکٹر واسی کرن کا رول ادا کررہے ہیں۔ فلم میں اکشے کمار کو بطور ویلن پیش کیا گیا ہے جبکہ موسیقی اے آر رحمن کی ہے ۔ ‘2-0’ جنوری 2018 ء میں ریلیز ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT