Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / نوجوان پرتھوی نے سچن کا ریکارڈ توڑدیا

نوجوان پرتھوی نے سچن کا ریکارڈ توڑدیا

نئی دہلی ۔26 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) نو عمر بیٹسمین پرتھوی شا نے سابق عظیم بیٹسمین سچن تنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انڈیا ریڈ کے 17 سالہ کھلاڑی پرتھوی نے دلیپ ٹرافی کے اولین میچ میں سنچری اسکور کر ڈالی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز سچن کے قبضے میں تھا۔ رواں سال کے آغاز میں 17 سال اور 57 دن کی عمر میں پرتھوی شا رانجی ٹرافی کا آغاز کیا تو سچن ٹنڈولکر کے بعد سنچری اسکور کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن چکے ہیں۔ سچن تنڈولکر اٹھارہ سال کی عمر سے قبل رانجی،دلیپ اور ایرانی ٹرافی میں سنچریاں بنا چکے تھے۔

سیاہ فام کھلاڑیوں کو گالی، صدر ٹرمپ پر تنقید
لندن۔26 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونیوالے سیاہ فام کھلاڑیوں کو گالی دینے پر صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ باسکٹ بال اسٹار سٹیفن کوری نے امریکی صدرکو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کو ایسی حرکتیں زیب نہیں دیتیں،شرم کریں۔قبل ازیں ٹرمپ سے نفرت کا اظہار کر نے کیلئے امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے سے انکار کردیا تھا جس پرامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی دھمکی دی۔

TOPPOPULARRECENT