Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیتوںکی نہیں فٹنس کا فقدان:دھونی

نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیتوںکی نہیں فٹنس کا فقدان:دھونی

لکھنؤ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن کھیلوں میں آگے بڑھنے کے لیے صلاحیت کے ساتھ بہتر فٹنس بھی ضروری ہے ۔ہندستانی ٹیم کو خصوصی مقام دلانے والے سابق کپتان نے یہاں اسپورٹس گیلکسی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ کسی بھی کھیل کے لئے صلاحیت کے ساتھ فٹنس بہتر ہونی چاہئے ۔ہندستان میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن فٹنس کے معاملے میں وہ پچھڑ جاتے ہیں۔دھونی نے کہا کہ کھیل میں فٹنس ہی سب کچھ ہے ۔فٹ ہیں تو یہ طے ہے کہ آپ کسی بھی کھیل میں ماہر ہو جاؤ گے ۔اس کے لئے آپ کو بہت زیادہ وقت نہیں لگے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو ماں باپ اپنے بچے کو کھیلنے پر ڈانٹتے پھٹکارتے تھے لیکن اب انہیں لیکر خود میدان میں جا رہے ہیں۔والدین بچوں کو اتنی سہولتیں دے رہے ہیں کہ بچے گرمی اور لو میں میدان میں نہیں ٹک پاتے ہیں جبکہ بچوں کو طاقتور بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ کرکٹر نہیں ہوتے تو یقینا فٹبالر یا بیڈمنٹن کھلاڑی ہی ہوتے ۔اسکول کے دنوں میں ان کا دماغ فٹ بال اور بیڈمنٹن میں بہت لگتا تھا۔اس شعبے میں وہ اپنا مستقبل تلاش کر رہے تھے ۔بعد میں ان کا رجحانات کرکٹ کی طرف بڑھا۔

TOPPOPULARRECENT