Friday , April 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / نوجوان کی ہراسانی سے تنگ طالبہ کی خود سوزی

نوجوان کی ہراسانی سے تنگ طالبہ کی خود سوزی

تانڈور۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور کے قریب یالال منڈل کے موضع جے کے پلی میں نویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ بھاگیہ شری مقامی نوجوان کی طرف سے مسلسل ہراسانی کا شکار تھی۔ مقامی دیہی نوجوان 21 سالہ مہیش بھاگیہ شری سے محبت کے نام پر ہراساں کررہا تھا۔ اطلاع ملنے پر لڑکی کے ماموں بھاگیہ شری کو کمرہ میں مقفل کرکے کھیت چلا گیا۔ دلبرداشتہ بھاگیہ شری نے کمرہ میں موجود کیروسین اپنے اوپر ڈال کر خودسوزی کرلی اور فوت ہوگئی۔ پڑوسیوں نے آگ بجھپائی اور زخمی کو ضلع مستقر ہاسپٹل تانڈور منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ایس ریڈی سرکل انسپکٹر پولیس رورل نے بعد پوسٹ مارٹم نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا اور منڈل پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔

 

بکریوں کی غیر قانونی مہاراشٹرا کو منتقلی کی کوشش ناکام
سرپور ٹاؤن۔/17جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے مفت سپلائی کی جانے والی 92 بکریوں کی غیر قانونی طور پر ریاست مہاراشٹرا کو منتقلی کی کوشش کو ناکام کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب مندامری گاؤں سے موہن نامی ڈرائیور کے ذریعہ 82 بکریوں کی ریاست مہاراشٹرا کو غیر قانونی طور پر منتقلی کی جارہی تھی لیکن مقامی عوام نے تلنگانہ حکومت کی مفت یادو طبقہ کو دی جانے والی بکریوں کو استعمال کرنے کے بجائے ریاست مہاراشٹرا کو غیر قانونی طور پر منتقلی کی جارہی تھی ، مقامی سیاسی قائدین نے پولیس کو اطلاع دینے پر سرپور ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی مہاراشٹرا کو بکریوں کی منتقلی کو ناکام کرتے ہوئے کیس درج رجسٹر کیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT