Wednesday , July 18 2018
Home / جرائم و حادثات / نوجوان کے ہاتھوں کردار کشی کا شکار لڑکی کی خودکشی

نوجوان کے ہاتھوں کردار کشی کا شکار لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /12 جولائی ( سیاست نیوز ) قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک نوجوان کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور کردار کشی سے فاطمہ سلطانہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس گولکنڈہ کے مطابق 18 سالہ فاطمہ سلطانہ جو گولکنڈہ پولیس دیوداس پورہ علاقہ کے ساکن شیخ یوسف کی بیٹی تھی نے مبینہ خودکشی کرلی ۔ سلطانہ ایک میڈیکل کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور لڑکی نے 20 دن قبل ہی اس کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی ۔ پولیس کے مطابق گذشتہ ایک سال سے جعفر نامی نوجوان اس لڑکی سے بات چیت کر رہا تھا ۔ لڑکی کی جانب سے کمپنی کے دیگر ملازم ساتھیوں سے بات چیت کرنا جعفر کو پسند نہیں تھا اور جعفر نے اس بات پر اعتراض کیا تھا اور فون پر دھمکیاں دے رہا تھا ۔ اس نے لڑکی کی والدہ کو بھی برا بھلا کہا تھا اور لڑکی کی کردار کشی کر رہا تھا ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ گولکنڈہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT