نوجوت سنگھ سدھو کو پانچ دن تک مکمل آرام کی صلاح

چنڈی گڑھ6دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو راجستھان اسمبلی الیکشن میں مسلسل عوامی جلسے کرنے کی وجہ سے ان کی صحت پر خراب اثر پڑا ہے اس لئے ڈاکٹر نے انہیں پوری طرح آرام کرنے کی صلاح دی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں تین سے پانچ دن تک پوری طرح آرام کرنے کی صلاح دی ہے ۔آج یہاں ایک سرکاری اطلاع کے مطابق مسٹر سدھو گزشتہ 17دنوں سے انتخابی جلسے کررہے تھے جس کے باعث ان کے گلے پربرا اثر پڑا اور ان کے ووکل کورڈ میں تکلیف ہونے لگی ،اس تکلیف کے بڑھنے سے ان کی آواز کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔اس لئے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کی صلاح دی ہے ۔ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کہ سدھو علاج کے لئے گئے ہیں۔مسلسل ہوائی سفر بھی ان کے لئے خطرناک بتایا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT