Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / نوراتری پر قابل اعتراض تبصرہ ‘ عالمی دین کو زدوکوب

نوراتری پر قابل اعتراض تبصرہ ‘ عالمی دین کو زدوکوب

آنند۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے آج مسلم عالم دین کو تھپڑ رسید کردیا جب کہ اسے نوراتری تہوار کے خلاف نامناسب تبصرے کے ذریعہ ایک فرقہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کرنے منتقل کیا جارہا تھا ۔اس شخص کی شناخت راکیش کی حیثیت سے کی گئی جس نے امام مہدی حسن کو عدالت کے باہر ڈھکیل دیا جب کہ پولیس انہیں جوڈیشیل مجس

آنند۔24ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے آج مسلم عالم دین کو تھپڑ رسید کردیا جب کہ اسے نوراتری تہوار کے خلاف نامناسب تبصرے کے ذریعہ ایک فرقہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے سلسلہ میں عدالت میں پیش کرنے منتقل کیا جارہا تھا ۔اس شخص کی شناخت راکیش کی حیثیت سے کی گئی جس نے امام مہدی حسن کو عدالت کے باہر ڈھکیل دیا جب کہ پولیس انہیں جوڈیشیل مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کرنے والی تھی ۔ اس شخص کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم اس واقعہ میں انہیں کوئی زخم نہیں آیا ۔ بعد ازاں پرنسپل سیول جج پی وی بھٹ نے مہدی حسن کو 14دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا‘ کیونکہ اس نے کہا تھا کہ اس نے ہنوزکسی وکیل کی خدمات اپنی صفائی کیلئے حاصل نہیں ہے ۔ اس نے ضمانت کی درخواست پیش کرنے سے بھی انکار کردیا ۔ وہ نریندر مودی کو جب کہ وہ چیف منسٹر گجرات تھے ٹوپی پہنانے کی کوشش کر کے شہرت حاصل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT