Thursday , July 19 2018
Home / ہندوستان / نورتن کمپنی بنے گی ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا

نورتن کمپنی بنے گی ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا

نئی دہلی۔ 4اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے 126ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے نورتن کمپنی کی حیثیت حاصل کرنے کیلئے پبلک انٹر پرائز محکمہ کو درخواست دی ہے جس کے منظور ہونے کے بعد اس کیلئے منصوبوں کی منظوری آسان ہوجائیگی۔سول ایوی ایشن کی وزارت کی ماتحت اے اے آئی فی الحال منی رتن کمپنی ہے ۔ یہ جن ہوائی اڈوں کی دیکھ بھال کرتی ہے ان میں گھریلو اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے ساتھ فوج کے ہوائی اڈوں پر بنے ٹرمینل بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT