نوری المالکی کا سبکدوشی سے انکار

بغداد ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق نوری المالکی نے آج کہا کہ وہ اس وقت تک اقتدار سے سبکدوش نہیں ہوں گے جب تک وفاقی عدالت کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ انہوں نے صدر کی جانب سے انہیں ہٹا کر ان کی پارٹی کے رکن کی بحیثیت وزیراعظم نامزدگی کو دستوری خلاف ورزی قرار دیا۔ دوسری طرف حیدر العبادی کو نیا وزیراعظم نامزد کئے جانے کے بعد ملک بھر

بغداد ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق نوری المالکی نے آج کہا کہ وہ اس وقت تک اقتدار سے سبکدوش نہیں ہوں گے جب تک وفاقی عدالت کوئی فیصلہ نہیں سناتی۔ انہوں نے صدر کی جانب سے انہیں ہٹا کر ان کی پارٹی کے رکن کی بحیثیت وزیراعظم نامزدگی کو دستوری خلاف ورزی قرار دیا۔ دوسری طرف حیدر العبادی کو نیا وزیراعظم نامزد کئے جانے کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ عوام نے نعروں کے ساتھ سڑکوں پر جشن منایا اور سابق وزیراعظم کو الوداع کہا۔ سوشیل میڈیا پر ایسی کئی تصاویر دکھائی گئی ہیں جن میں لوگ نوری المالکی کو اقتدار سے ہٹانے کی خوشیاں منارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT