Thursday , December 13 2018

نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات ترقی پذیر ممالک میں زیادہ

کولکاتہ، 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترقی پذیر ممالک میں صحت کی دیکھ بھال کی محدود پہنچ ہونے کی وجہ وہاں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات سب سے زیادہ ہے ۔ زیادہ تر نومولود بچے کی موت مناسب دیکھ بھال کی عدم دستیابی سے گھر پر ہی ہو جاتی ہے۔ حمل، پیدائش اور پیدائش کے فوری بعد مناسب دیکھ بھال کرنے سے ماں اور نوزائیدہ کو ہونے والی پریشانیوں سے بچایا جا سکتا ہے اور مسائل کو جلد قابو کرکے ان کا حل کیا جا سکتا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یونیسیف نے اسی تناظر میں بچے کی زندگی کے امکانات بڑھانے کیلئے اس کی پیدائش کے پہلے ہفتے میں تربیت یافتہ صحت اہلکاروں کی طرف سے گھر جاکر جانچ پڑتال کرنے کی صلاح دی ہے ۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ اوسط وزن سے کم وزن کے پیدا ہو نے والے بچے ، نامکمل حمل، ایچ آئی وی متاثرہ ماں سے پیدا ہوئے یا بیمار بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد خصوصی دیکھ بھال کے لئے اسپتال میں داخل کرایا جانا چاہئے ۔

 

سنی لیونی بنیں گی ملکہء جذبات
ممبئی 13 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کی بے بی ڈول سنی لیونی سلور اسکرین پر ملکہء جذبات مینا کماری کا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ایسا خیال ہے کہ سنی لیونی کو حال ہی میں ایک بہترین آفر ملا ۔ یہ آفر ایسا ہے جو ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتا ہے ۔اس آفر کو ودیا بالن ٹھکرا چکی ہیں جنہیں فلم’تمہاری سولو’ کی کامیابی کے بعد مینا کماری کی بایوپک آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
کہا یہ بھی جاتا ہے کہ ودیا کے علاوہ مادھوری دکشت کو بھی یہ رول آفر کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بھی اسے ٹھکرا دیا۔
کہا جاتا ہے کہ مصنف اور ڈائریکٹر کرن رازداں ا سکرپٹ لے کر سنی لیونی کے پاس پہنچے ۔ انہیں فلم کی کہانی بہت پسند آئی ہے اور ایسی امید ہے کہ وہ مینا کماری کا رول ادا کر سکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT