Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / نوزائیدہ کی انگلیاں چوہے نے کتردیئے ، بچی کی ماں کو معاوضہ

نوزائیدہ کی انگلیاں چوہے نے کتردیئے ، بچی کی ماں کو معاوضہ

بھوپال۔23ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں ایک نوزائیدہ بچی کی انگلیاں چوہے کے کتر دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے بچی کی ماں کو پانچ ہزار روپے معاوضہ کے طورپر دینے کی سفارش کی ہے ۔کمیشن کے رابطہ عامہ افسر ایل آر سیسوڈیا نے بتایا کہ سنیتا نامی خاتون نے شیوپوری ضلع اسپتال میں 14اور 15مئی کے درمیانی شب کوا یک بچی کو جنم دیا تھا ۔ بچی کو اسی رات خاتون کی ساس نے اپنے ساتھ زمین پر لٹا لیا۔ زمین پر لیٹی نوزائیدہ بچی کی انگلیوں پر پن پوائنٹ کی طرح کے چوٹ کے نشان ملے جن سے خون بہہ رہا تھا۔ نوزائیدہ کی انگلی اسپتال میں گھوم رہے چوہے نے کتر دی تھی۔ بچی کی ماں نے بھی چوہا دیکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT