Saturday , December 15 2018

نوعمربچوںکی خودکشی کے واقعات میں 107 فیصد اضافہ

لندن ۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی دارالحکومت لندن میں انگلینڈ اینڈ ویلز کے مقابلے میں نوعمر بچوںکی خود کشی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال دارالحکومت میں نوجوانوں کو درپیش پریشر ککر جیسے دبائو کے حوالے سے وارننگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015-16میں 10سے 19ال کے 29افراد نے خود کشی کی جبکہ2013-14میں ایسی اموات کی تعداد صرف 14تھی اس طرح خودکشی سے اموات کے تناسب میں 107فیصد اضافہ ہوا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں اس طرح کی اموات میں 24فیصد اضافہ ہوا اور خودکشی سے اموات کی تعداد 148سے بڑھ کر 184ہو گئی آفسفار نیشنل سٹیٹیسٹکس (او این ایس نے برینٹ سینٹر فار ینگ پیپل ان نارتھ لندن کو فریڈمآف انفرمیشن ایکٹ کے تحت یہ اعداد وشمار جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT